اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):جامع زیارت پالیسی کی تشکیل کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس بدھ کو وزارت مذہبی امور میں ہوا جس میں وزارتِ داخلہ، وزارت خارجہ، وزارتِ خزانہ، پلاننگ ، مواصلات ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورسیکورٹی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے …
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):جامع زیارت پالیسی کی تشکیل کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس بدھ کو وزارت مذہبی امور میں ہوا جس میں وزارتِ داخلہ، وزارت خارجہ، وزارتِ خزانہ، پلاننگ ، مواصلات ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورسیکورٹی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع زیارت پالیسی وضع کی جائے گی۔ ایران عراق شام کے مقدسات کے زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج و عمرہ آپریٹرز کی طرز پر زیارت گروپ آپریٹرز تشکیل دئیے جائیں گے ۔کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کی عارضی رہائش، طبی اور سفری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔بغداد، کربلا اور نجف میں زائرین اور زیارت گروپ آپریٹرز کی سہولت کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔براستہ سڑک سفر کرنے والے زائرین کی سہولت کیلئے روڈ نیٹ ورک مزید بہتر کیا جائے گا۔جامع زیارت پالیسی کی تشکیل سے حکومتی سطح پر زائرین کی شکایات کی بروقت داد رسی ممکن ہو گی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے ایران ، عراق حکومتوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یاداشتMOU بھی دستخط ہوں گے۔







