اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، قومی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) سیکرٹریٹ اور صوبائی ایس ڈی جیز کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے میگزین کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا …
وزیر مملکت اطلاعات،نشریات مریم اورنگزیب کا گلگت بلتستان اسمبلی کی تین روزہ گول میز ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب و طلباءکے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، قومی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) سیکرٹریٹ اور صوبائی ایس ڈی جیز کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے میگزین کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا ہے ،د ور آمریت میں پارلیمنٹ میں عوام کی آواز نہیں پہنچ پاتی ،ایم ڈی جیز کی ناکامی کی وجہ بھی دور آمریت ہی تھا ،قصور میں ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ،آگاہی سے متعلق مواد نصاب میں شامل کیا جائے،ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں ویژن 2025 سے متعلق تجاویز ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے ذریعے بھجوائیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،ایسے منصوبوں کی تکمیل کے لیے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے، اس کانفرنس اور ورکشاپ کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا ویژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے،پارلیمنٹ کی سطح پر پہلی پارلیمانی آبادی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ،کانفرنس پاکستان کو درپیش مسائل پر غور و خوض کرے گی،صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت 2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائے گی ،عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس نے ڈیلور کیا ہوگا ۔وہ جمعہ کو ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نوشاد کی قیادت میںوزراءسمیت 15رکنی اراکین گلگت بلتستان اسمبلی کی تین روزہ گول میز ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب ،ایچ ای سن کالج کے طلباءکے وفد سے گفتگو کر ر ہی تھیں۔








