وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی 11 تجاویز مسترد کئے جانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی پیش کردہ 11 تجاویزکو مسترد کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میں موجود تمام فریقین کی تجاویز کو احترام کی نظر سے …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی پیش کردہ 11 تجاویزکو مسترد کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میں موجود تمام فریقین کی تجاویز کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے‘ حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضا ہے اورحکومت آئینی ، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لیے کاربند ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبوں نے حلقہ بندیوں اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ فیصلے کیے تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ تمام معاملات کو مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میں موجود تمام فریقین کی تجاویز کواحترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔

Leave a Reply