وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ لیکس کیس میں درخواست گذاروں کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے ‘شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ‘ منی لانڈرنگ سمیت 7الزامات مسترد کردیئے ہیں ‘سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے کیونکہ سیاسی حالات سازگار …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ لیکس کیس میں درخواست گذاروں کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے ‘شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ‘ منی لانڈرنگ سمیت 7الزامات مسترد کردیئے ہیں ‘سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے کیونکہ سیاسی حالات سازگار نہ ہونے پر یہ فیصلہ لکھنا آسان کام نہیں تھا‘ پانامہ لیکس کیس میں سرخرو ہونے پر (آج) جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے جس میں ملک اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی کامیابی و کامران کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ‘زرداری کا بیان توہین عدالت ہے ‘وہ سپریم کورٹ اور عوام سے معافی مانگیں ‘عمران خان کو اللہ ہدایت دے ‘وہ کے پی کے میںجاکر عوام کی خدمت کریں ‘جماعت اسلامی کی سرگرمیوں سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ عملی طور پر پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن چکی ہے‘عمران خان سیاست کے اندر بدتمیزی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں ‘ماﺅں ‘بہنوں اور بیٹوں کا نام بھی سیلقہ سے لینا نہیں آتا‘مریم نواز کے خلاف الزامات کی بھر مار کرنےوالے دیکھ لیں آج سپر یم کورٹ کے فیصلے میں کئی مریم نواز کا نام نہیں ہے‘سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف ‘وزیراعظم بننے ‘وزیراعظم رہنے کے اہل ہیں ‘وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں ‘مرحوم والد ‘شریف فیملی اور اپنے بچوں کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے‘ ‘پی ٹی آئی ‘جماعت اسلامی اور پی پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ بلاجواز ہیں ‘یہ اقتدار وزیراعظم کے پاس عوامی مینڈنٹ کی امانت ہیں ‘2018تک باقی بھی جتنے بھی وعدے عوام سے کیے ہیں وزیراعظم وہ پورے کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے جمعرات کی شام ایم این اے دانیال عزیز کے ہمراہ پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply