وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا راولپنڈی میں مسلم لیگ ( ن) سوشل میڈیاکنونشن سے خطاب

راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ تک ہمارے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی یا ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ‘نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں لیکن ان ریفرنسز میں بھی انھیں کچھ نہیں ملے گا‘ محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جنگ کے بعد اب …

راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ تک ہمارے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی یا ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ‘نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں لیکن ان ریفرنسز میں بھی انھیں کچھ نہیں ملے گا‘ محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جنگ کے بعد اب اللہ کے فضل و کرم سے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا جو پہلے 17وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا ‘ ہمارے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ‘ ہمارا مقابلہ سیاست میں اس شخص کے ساتھ ہے جو دھرنے کی سیاست ‘پگڑی اچھالنے کی سیاست اورگالی کی سیاست کرتے ہیں‘ہمارے قائد محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ‘ موٹر وے کا جال بچھایا ‘ دہشت گردی پر قابو پایا ‘طلب سے زیادہ بجلی پیدا کی اور عام عوام کے لئے پہلی میٹرو بس کی سہولت مہیا کی ‘ مریم نواز اپنے والد کی حق و سچ کی جنگ میں ساتھ کھڑی ہے اور پورے ملک کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں، 11مارچ کو راولپنڈی کے عوام مریم نواز کا تاریخ اور مثالی استقبال کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے ۔وہ جمعرات کی شام راولپنڈی میں مسلم لیگ ( ن) سوشل میڈیاکنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔