عمران خان پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں اور الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا جواب دیں، عمران خان اپنے جھوٹ، نا اہلی، انتشاری اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں ۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
عمران خان پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں اور الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا جواب دیں، عمران خان اپنے جھوٹ، نا اہلی، انتشاری اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں ۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں اور الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا جواب دیں، عمران خان اپنی جھوٹ، نا اہلی، انتشاری اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاناما قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے، وہ پاناما فیصلہ کے ٹھیکیدار نہ بنیں بلکہ کے پی کے کی عوام کی طرف رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام انکی حرکتوں کی وجہ سے مسترد کرچکی ہے اور وہ 2018ءمیں ان کو پاکستان سے رخصت کرے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی قوم ان کے الیکشن کمیشن میں جواب دینے کی منتظر ہے، اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو تلاشی دیں اور سوال کا جواب گالی سے نہ دیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62/63 پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے کے ثبوت سپریم کورٹ میں دینے تھے ، اب بنی گالا میں رونے سے کو ئی فائدہ نہیں۔








