اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہداءاور افواج پاکستان نے ملک و قوم کے لئے عظیم قربانیاں دیں، قوم دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبر 2014ءکو …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سانحہ اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہداءاور افواج پاکستان نے ملک و قوم کے لئے عظیم قربانیاں دیں، قوم دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبر 2014ءکو کیا ہوا عزم متزلزل نہیں ہوگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم سی ایف ایٹ فور اسلام آباد میں سانحہ اے پی ایس 2014ءکے شہداءکی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اے پی ایس پشاور واقعہ کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ہدایات جاری کیں اور ہماری حکومت ہی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی داخلی سلامتی پالیسی دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک واقعہ قوموں کو بیدار کر جاتا ہے، اس طرح اے پی ایس پشاور میں سکول کے بچوں نے جانیں قربان کر کے قوم کو متحد کر دیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پوری سیاسی قیادت کو بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایک نکتہ پر متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا اور آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کی غیر قانونی آمدورفت کو روکا گیا۔ غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ ضبط کئے گئے، موبائل فون سموں کو قومی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا جو دنیا میں کسی بھی ملک میں نہیں کیا گیا۔








