اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گیس کنکشنوں پر عائد پابندی 6 سال بعد اٹھا لی گئی ہے، ایل این جی اور آر ایل این جی کو سسٹم میں شامل کرنے سے گیس کی قلت پر کافی حد تک قابو پالیا گیا، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حج پالیسی 2017ءمیں پہلی بار حج کے لئے جانیوالوں …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گیس کنکشنوں پر عائد پابندی 6 سال بعد اٹھا لی گئی ہے، ایل این جی اور آر ایل این جی کو سسٹم میں شامل کرنے سے گیس کی قلت پر کافی حد تک قابو پالیا گیا، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حج پالیسی 2017ءمیں پہلی بار حج کے لئے جانیوالوں کو ترجیح دینے ، حج اخراجات اور پی آئی اے کرایوں میں کمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی اداروں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے،گریڈ ایک سے 15 کی باقاعدہ بھرتی میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو اضافی نمبر اور گریڈ 16 اور 17کو ایف پی اےس سی کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا، کم آمدن اور متوسط طبقے کو رعایتی ہاسنگ سکیم میں ترجیح دی جائے گی، وفاقی کابینہ نے جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے پہلی مرتبہ بار کوڈنگ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری بھی دی ہے ، کلبھوشن یادیو کو مروجہ قانون کے مطابق سزا دی گئی ہے ، کلبھوشن یادیو کے خلاف کارروائی پر بھارت کی دھمکی کوئی اہمیت نہیں رکھتی، ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔ وہ بدھ کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پی آئی ڈی میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دے رہی تھیں۔








