اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چینی ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف دی اسٹیٹ کونسل (منسٹر) جیانگ ژیانگو سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ان سے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چین کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف دی اسٹیٹ کونسل جیانگ ژیانگو سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چینی ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف دی اسٹیٹ کونسل (منسٹر) جیانگ ژیانگو سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ان سے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر اس لئے پورے اترے ہیں کہ کیونکہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، گہرے بھائی چارے، محبت اور عزت پر مبنی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے اور ایک دوسرے سے جذباتی وابستگی جیسے رشتوں سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات سمندروں سے گہرے، ہمالیہ سے بلند اور لوہے کی طرح مضبوط ہیں۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری چین کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ ”ون بیلٹ ون روڈ“ کے تصور پر مبنی اس منصوبے سے پاکستان اور چین سمیت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے عوام میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان نہ صرف شاہراہوں کے ذریعے رابطوں کیلئے سڑکوں کا نیٹ ورک بنے گا بلکہ ریل، فائبر آپٹیک کیبل، انرجی پائپ لائنز اور صنعتوں کا جال پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دوستی کو فروغ دینے کیلئے اہم جزو ہیں۔








