اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے انہیں پیسہ اور جہاز …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے انہیں پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو ان کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی ، عمران خان خیبر پختنونخوا میں اپنی ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کی عوام کو جواب دیں اتوار کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، عمران خان نے جس سے جھوٹے الزامات لگانے، پاکستان میں انتشار کرنے اور پاکستان کی ترقی روکنے کے لیے 10 ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے پی کے میں لوگوں کے لیے صاف پینے کا پانی ، بچوں کے لیے سکول ، بیماروں کے ہسپتال کا نتظام کریں اور دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو جب آپ کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو آپ کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی ۔








