اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور کھیل کے میدان آباد ہوں‘کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،میڈیا اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور کھیل کے میدان آباد ہوں‘کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،میڈیا اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی اسلام آباد میں بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کانگریس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ سپورٹس جرنلسٹس کانگریس کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل دنیا میں امن کے فروغ کا مثبت ذریعہ بن سکتے ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت میڈیا کو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے ایک اہم فریق سمجھتی ہے۔ ایشئن سپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس میں تیس ممالک کے ساٹھ مندو بین کے علاوہ پاکستان بھر سے سپورٹس جرنلسٹس شرکت کریں گے، ملکی سیاحت سے متعلق دستاویزی فلموں کی نمائش بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس جرنلزم کی حوصلہ افزائی کے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے۔








