اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بول کر اور شور مچا کرکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں،پاکستان کے عوام آپ کو جان چکے ہیں،آپ نے سیاست کو گالی بنایا،عمران صاحب آپ اپنی کرسی کی ہوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے،محمد نواز شریف سے حسد کر کے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے،الحمدللہ !آج پوری دنیا میں پاکستان کی …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بول کر اور شور مچا کرکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں،پاکستان کے عوام آپ کو جان چکے ہیں،آپ نے سیاست کو گالی بنایا،عمران صاحب آپ اپنی کرسی کی ہوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے،محمد نواز شریف سے حسد کر کے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے،الحمدللہ !آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار ہے،موجودہ حکومت کی محنت اور محمد نواز شریف کے وژن کا ثمر ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص بحال ہو رہا ہے، عمران صاحب ابھی تو آپ کو این اے120 میں شکست دی ہے، 2018 کے انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے آپ مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کو صرف آپ سے خطرہ ہے کیونکہ آپ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،عمران صاحب پاکستان کے آئینی اداروں کو بھی صرف آپ سے خطرہ ہے جن پرآپ حملہ کرتے ہیں،گالیاں دیتے ہیں اور تضحیک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ جن کی مثالیں دے رہے ، وہ جھوٹے الزامات کے باوجود پاکستان کے آئیں اور قانون کے آگے پیش ہو رہے ہیں۔








