اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ‘واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات اور واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔جمعہ کو وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی وی …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پشاور سنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ‘واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات اور واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔جمعہ کو وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی وی ہیڈ آفس سے خصوصی ٹیمیں پشاور روانہ کی گئی ہیں تاکہ نشریات میں کسی قسم کا تعطل نہ آ سکے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔








