وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی بے بنیاد وجہ پر مسترد کیے گئے، فنی اعتراضات کی بنیاد پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کو قانونی طور پر درست نہیں سمجھتے، اسحاق ڈار قائد محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں، ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی بے بنیاد وجہ پر مسترد کیے گئے، فنی اعتراضات کی بنیاد پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کو قانونی طور پر درست نہیں سمجھتے، اسحاق ڈار قائد محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں، ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اسحاق ڈار نے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملک و قوم کے لیے انتھک کام کیا، ان کی کاوشوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے‘کاغذات نامزدگی کے مطابق الیکشن کے لیے ایک بینک اکاوَنٹ کھولنا ضروری ہے، ریٹرننگ آفیسر نے محض اس بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے کہ دو کاغذات نامزدگی کے لیے دو الگ الگ بینک اکاوَنٹس ہونے چاہئیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس طرح کی کوئی شق قانون میں موجود نہیں ہے اور علیحدہ بینک اکاﺅنٹ کی ضرورت ایک الیکشن کے لیے ہے، ہر کاغذات نامزدگی کے لیے نہیں‘اسحاق ڈار نے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔