وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے اقوام متحدہ کی سکیلنگ اپ نیوٹریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور غذائی سکینگ اپ کی کوآرڈنیٹر گرڈاوربورگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وزیر نے وربورگ کا خیر مقدم کیا اور سکیلنگ اپ نیوٹریشن ( ایس یو این ) کی دنیا بھر میں ناقص غذا کے مسائل پر قابو پانے کی …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور غذائی سکینگ اپ کی کوآرڈنیٹر گرڈاوربورگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وزیر نے وربورگ کا خیر مقدم کیا اور سکیلنگ اپ نیوٹریشن ( ایس یو این ) کی دنیا بھر میں ناقص غذا کے مسائل پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں قومی اور ذیلی قومی سطح پر ناقص غذا کی تمام صورتوں کے خاتمہ کے لئے کئی شعبہ جاتی اور اشتراک کا ر پر مبنی سوچ کی اہمیت میں حصہ دار ہیں ۔ وربورگ نے تعلیمی شعبہ میں مجموعی بہتری لانے پر وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کو مبارکباد دی اور خاص طو رپر سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی کو سراہا اور سکولوں میں انفراسٹرکچر خصوصاً ٹائلٹس کی دستیابی کو بھی سراہا ۔انہوں نے سکولوں میں حفظان صحت کے مناسب اصولوں اور نکاسی آب کی بہترسہولتوں کو یقینی بنانے کے پروگرام کی بھی تعریف کی ۔

Leave a Reply