وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ”میڈ ان پاکستان“ پورٹل کا اجراءکر رہا ہے جو 50 ہزار دستکاروں کوآن لائن لائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ای۔کامرس سے متعلق آئی سی ٹی کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہی۔ انوشہ رحمن …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ”میڈ ان پاکستان“ پورٹل کا اجراءکر رہا ہے جو 50 ہزار دستکاروں کوآن لائن لائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ای۔کامرس سے متعلق آئی سی ٹی کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ پاکستان میں ہم سوچتے ہیں کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی ترقی کاکراس بارڈر ای۔کامرس کی ترقی سے براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے براہ راست وزیراعظم کی سربراہی میں ای۔کامرس پالیسی بورڈ تشکیل دی ہے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت تجارت کے ہمراہ اس پالیسی کے تحت ملک میں جامع ای۔کامرس پالیسی فریم ورک وضع کرنے کی غرض سے تعاون کر رہی ہیں جو سمال بزنسز کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ثمرات سے مستفید ہونے میں مددگار ہو گا۔