وزیر مملکت انوشہ رحمن کا ’ڈیجی سِکلز ٹریننگ پروگرام “ کے اجراءپر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے ’ڈیجی سِکلز ٹریننگ پروگرام “ کے اجراءپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آئی سی ٹی اشتراک کاروں کی مدد سے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم پیشرفت کی ہے اور اس اہم منصوبے سے نئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ہمارے نوجوانوں کو مہارتوں کی فراہمی …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے ’ڈیجی سِکلز ٹریننگ پروگرام “ کے اجراءپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آئی سی ٹی اشتراک کاروں کی مدد سے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم پیشرفت کی ہے اور اس اہم منصوبے سے نئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ہمارے نوجوانوں کو مہارتوں کی فراہمی کے مواقع بڑھیں گے۔ ڈیجی سکلز اگنائٹ اور ورچوئل یونیورسٹی کے وسیع اور جدید ترین ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارمز کو وزارت ِ آئی ٹی کے ڈیجیٹائزیشن اور اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے اہداف کے حصول کے لیے یکجا کرے گا۔ آن لائن فری لانس مارکیٹ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے، ہم ان نوجوانوں کو ڈیجی سکلز کے ذریعے ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کےلئے تیار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر سے دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ اختراع کے ذریعے بے روزگاری کے دیرپا مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔ میں ڈیجی سکلز پروگرام میں ٹیلی نار پاکستان کے کردار کو سراہتی ہوں جو ڈیجی سکلز سے استفادہ کرنے والوں کے لیے رعایتی نرخوں پر موبائل براڈبینڈ مہیاکرے گی۔