اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر باقاعدہ تحقیقات کے بعد سفارشات پیش کی گئیں جن کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کیا گیا، یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے اس لیے اب اس معاملے پر مزید تبصروں سے گریز کرنا چاہیئے،تحریک انصاف والے …
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر باقاعدہ تحقیقات کے بعد سفارشات پیش کی گئیں جن کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کیا گیا، یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے اس لیے اب اس معاملے پر مزید تبصروں سے گریز کرنا چاہیئے،تحریک انصاف والے جو کرتے ہیں اس کا ایک عکس سوشل میڈیا پر بھی ملتا ہے، عمران خان صاحب 2013ءسے ہی حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی اداروں کو نشانہ بنانے سے بھی باز نہیں آتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔









