وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان کی70ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں قیام پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پورا سال خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان پر اس سلسلے میں "یہ ہفتہ(دس ویک)"کے نام سے پروگرام …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان کی70ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں قیام پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پورا سال خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان پر اس سلسلے میں "یہ ہفتہ(دس ویک)”کے نام سے پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے جس میں صحت ‘تعلیم ‘بنیادی ضروریات کے لئے حکومتی اقدامات ‘زراعت ‘سی پیک ‘ایس ڈی جیز سمیت ہر حوالے سے آگاہی دی جائے گی ‘ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا اور مصدقہ ‘بروقت اور سنسی کے بغیر اطلاعات ان علاقوں کے عوام تک پہنچائیں جہاں تک ابھی ٹی وی اور اخبارتک نہیں پہنچ سکا ۔وہ پیر کو ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور قیام پاکستان کا سفر ایک ساتھ ہے‘ قیام پاکستان کو جہاں 70سال مکمل ہورہے ہیں وہیں ریڈیو پاکستان کے قیام کے بھی 70سال مکمل ہورہے ہیں ‘قیام پاکستان کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔پورے سال کی ان خصوصی تقریبات کا آغاز آج باقاعدہ ریڈیو پاکستان سے کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب جب اس قوم اور ملک کو حوصلے کی ضرورت محسوس ہوئی ریڈیو پاکستان نے تب تب اپنا مثبت کردار ادا کیا ‘جنگوں کے دوران یا قدرتی آفات میں ریڈیو پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔

Leave a Reply