اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے آج عدالت میں یہ تسلیم کر لیا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے اور ثبوت ان کے پاس موجود نہیں، عمران خان نے الزام لگا کر ملکی ترقی روکنے کی کوششیں کیں،دھرنا دیا ، کیپٹل کو لاک ڈاﺅن کرنے کی باتیں کیںاورتیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کی …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے آج عدالت میں یہ تسلیم کر لیا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے اور ثبوت ان کے پاس موجود نہیں، عمران خان نے الزام لگا کر ملکی ترقی روکنے کی کوششیں کیں،دھرنا دیا ، کیپٹل کو لاک ڈاﺅن کرنے کی باتیں کیںاورتیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور کہا کہ منی لانڈرنگ ہوئی،پاکستان کے عوام کا پیسہ لوٹا گیا اور ٹیکس چوری ہوئی مگر عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے، ثبوت دینا نہیں، عمران خان کو اپنے بیان پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے قوم سے جھوٹ بولاہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں ،تحریک انصاف کی جانب سے منتخب وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات افسوسناک ہیں، ملکی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہوگئے تھے اور مستقبل میں بھی ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدھ کو یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لئے یہ کس قسم کی سیاست کی جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کام ثبوت کے بغیر الزام لگانا ہے، الزام خان کے پاس شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں۔وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے منتخب وزیراعظم کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کی ترقی اورخوشحالی کے ایجنڈے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، ملکی ترقی کے اس سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہوگئے تھے اور مستقبل میں بھی ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔








