اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جس طرح پاکستان کو خوشحال ،پر امن اوراقتصادی طور پر ترقی یافتہ اورمستحکم بنارہے ہیں وہ قائد کے پاکستان کی ترجمانی ہے، قیام پاکستان اورملک کی ترقی اورخوشحالی کے جدوجہد میں مسیحی برادری کا منفرد کر دار رہا ہے ، وزیراعظم محمد نواز شریف کے …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جس طرح پاکستان کو خوشحال ،پر امن اوراقتصادی طور پر ترقی یافتہ اورمستحکم بنارہے ہیں وہ قائد کے پاکستان کی ترجمانی ہے، قیام پاکستان اورملک کی ترقی اورخوشحالی کے جدوجہد میں مسیحی برادری کا منفرد کر دار رہا ہے ، وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہردور حکومت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب پیش رفت کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویہاں نیشنل پریس کلب اسلام کے باہر قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وزیر مملکت نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اورکہاکہ وفاقی حکومت نے 19سے 25دسمبرتک ایک ہفتہ قائد اعظم کے یوم ولادت کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں سب نے دیکھیں ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں اختتامی تقریب بھی ہورہی ہے ۔








