وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب سے سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں صحتمند پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جمہوری حکومت کی صحت مند پاکستان کیلئے سخت محنت اور جدوجہدجاری ہے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب سے سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں صحتمند پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جمہوری حکومت کی صحت مند پاکستان کیلئے سخت محنت اور جدوجہدجاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سمیت صوبوں میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہیں، پاکستان وژن2025ءکے حصول کیلئے پائیدار ترقی کے سیکرٹریٹ اور سن موومنٹ میں تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند پاکستان کیلئے مختلف ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، صحت مند غذا کے ذریعے نومولود بچوں،ماوں اور جوانوں کے صحت کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، صحت مند معاشرہ کے مدد سے ہی پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہے، غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور وزارت اطلاعات آگاہی مہم سے متعلق ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے اپنا سیکریٹریٹ قائم ہے، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے مزید سہولیات اور قانون سازی کے لئے کوشاں ہیں۔ سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وزیر مملکت کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply