وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہرپورٹ جے آئی ٹی نے دینی ہے اور اس رپورٹ میں حمد بن جاسم کا بیان بھی جے آئی ٹی ہی نے ریکارڈ کرانا ہے‘ اگر جے آئی ٹی حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ نہیں کراتی تو اس میں مشکلات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے نہیں …

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہرپورٹ جے آئی ٹی نے دینی ہے اور اس رپورٹ میں حمد بن جاسم کا بیان بھی جے آئی ٹی ہی نے ریکارڈ کرانا ہے‘ اگر جے آئی ٹی حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ نہیں کراتی تو اس میں مشکلات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے نہیں بلکہ خود جے آئی ٹی کے لیے ہیں‘ حمد بن جاسم کو جو آپشنز آج دئیے جا رہے ہیں وہ انہیں پہلے کیوں نہیں دئیے گئے اب تو آخری 2دن ہی میں یہ آپشنز کیوں دئیے جا رہے ہیں، اگر کسی کو تحقیقات یا کچھ اور چاہیئے تھا تو پہلے ہی ہفتے یہ سب کچھ کر لیا جاتا تاکہ اب تک سارا معاملہ حل ہو چکا ہوتا اور ہم اس بحث ہی میں نہ پڑتے‘جے آئی ٹی کے متنازعہ ہونے کی بات آزاد میڈیا نے بھی اٹھائی ہے‘ حسین نواز نے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن کے ذریعے آئین و قانون کے راستے کو اختیار کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے متعلق اپنے تمام تحفظات کو ریکارڈ کروایا‘سپریم کورٹ کو شریف خاندان کے تمام تحفظات کا نوٹس لینا چاہیئے جو ہمارا قانونی حق بھی ہے‘تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری اور پاکستانی عوام کے اعتماد کے لیے اپنے اوپر لگنے والے جھوٹے الزامات پر خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ‘ جے آئی ٹی کی تشکیل پر اور تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسے چیلنج نہیں کیا کیونکہ یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کسی طرح بھی احتساب سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں تھا‘ وزیراعظم محمد نواز شریف وہ شخص ہیں جن کے خلاف تاریخ میں بھی سازشیں ہوئیں جو پوری عوام کے سامنے ہیں‘ یہ سازشیں پاکستان مخالف بیرونی طاقتیں اندرونی لوگوں کے ساتھ مل کر کرتی ہیں جن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply