اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہجس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور عوام کو خوشحالی دی اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں احتساب کی روایت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کےلئے پیش کرکے ڈالی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہجس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور عوام کو خوشحالی دی اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں احتساب کی روایت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کےلئے پیش کرکے ڈالی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو آئین اور قانون کے آگے پیش کررہے ہیں اس طرح تمام اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا ، وہ ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں،سی پیک دینے والے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں،عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، بھاگنے کی انہیں ضرورت ہے،آج کل یہ جو چیخیں نکل رہی ہے ان کا بھی بندوبست ہو نے والا ہے،عمران خان پروٹوکول اور سیکورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے، جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اسے سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، طالبان کا حصہ رہنے اوران کی حمایت کرنے والے کو سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ، پاکستان کی عوام محمد نوازشریف اور آئین کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ تھا کہ پاکستان میں احتساب کی روایت وہ خود شروع کریں گے اور انہوں نے اپنے آپ کو عدالتوں میں پیش کر کے اس روایت کا آغاز کیا ، نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی بھی احتساب سے بچ نہیں سکتا اس لیے آج کل یہ جو چیخیں نکل رہی ہے ان کا بھی بندوبست ہو نے والا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے پاکستان کو سی پیک دیا ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، سٹرکیں دی ہوں، پاکستان کے اندر پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام اور پہلا ایجوکیشن ریفارمز پروگرام دیا ہو ،جس وزیر اعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہو اور عوام کو خوشحالی دی ہو اس وزیر اعظم کو ملک سے یا احتساب سے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔









