اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وزارت آئی ٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا جس کی دنیا بھر میںتعریف کی جا رہی ہے، پاکستان کو گزشتہ تین سالوں میں چار بار عالمی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبرز آف …
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وزارت آئی ٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا جس کی دنیا بھر میںتعریف کی جا رہی ہے، پاکستان کو گزشتہ تین سالوں میں چار بار عالمی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ایوارڈز کے حوالے سے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ تقریب آئی سی ٹی کے شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وزارت آئی ٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں وہ انقلاب برپا کر دیا بے جس کی تحسین پوری دنیا میں کی جا رہی ہے اور پاکستان کو گذشتہ تین سالوں میں چار بار عالمی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔








