وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی نیویارک میں اعلیٰ سطحی بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت

نیویارک ۔21ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ’اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں ٹرانزیشنز کی کامیابی کو یقینی بنانے‘ کے حوالے سے نیویارک میں اعلیٰ سطحی بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کی۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اجلاس کی میزبانی کی جس کے انعقاد میں پاکستان، برازیل، گھانا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے تعاون …

نیویارک ۔21ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ’اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں ٹرانزیشنز کی کامیابی کو یقینی بنانے‘ کے حوالے سے نیویارک میں اعلیٰ سطحی بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کی۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اجلاس کی میزبانی کی جس کے انعقاد میں پاکستان، برازیل، گھانا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے تعاون کیا۔ اجلاس میں کئی دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ٹرانزیشن سے منسلک چیلنجوں اور اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں ٹرانزیشنز پر سیکرٹری جنرل کی 2022 کی رپورٹ کے بارے میں ایک انٹرایکٹو پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز جین پیئر لاکروکس، وزیر خارجہ آئیوری کنڈیا کیمارا، اور جمہوریہ کانگو میں سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور MONUSCO کی سربراہ بنتو کیٹا نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے امن قائم کرنے کی سرگرمیوں کی ٹرانزیشنز کے دوران مربوط نظام کے وسیع ردعمل پر زور دیا تاکہ ممکنہ منفی نتائج کو کم کیا جا سکے اور میزبان حکام کو ان کے قیام امن کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگر غلط منصوبہ بندی کی صورت میں ٹرانزیشنز مشکل سے حاصل کردہ فوائد کو خطرے میں ڈالنے کا امکان پیدا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کامیاب ٹرانزیشن کے لیے روڈ میپ بھی پیش کیا۔ وزیر مملکت نے اقوام متحدہ کی سب سے کامیاب امن مشنز بالخصوص لائبیریا، سیرالیون، برونڈی اور تیمور لیست میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے پائیدار امن اور سلامتی کے فروغ میں خواتین کے اہم کردار کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا اور خاص طور پر جمہوریہ کانگو میں پہلی مکمل خواتین کمیونٹی انگیجمنٹ ٹیم کی تعیناتی کا حوالہ دیا جس نے طلباء، اساتذہ اور خواتین کے لیے پیشہ ورانہ تربیت اور کانگولیس پولیس کے لیے نفسیاتی ورکشاپس کے انعقاد سمیت امن کے قیام کے کئی کامیاب اقدامات کیے۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات سے متاثرہ ملک میں ٹرانزیشن پائیدار امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے مقصد کی جانب ایک قدم ہونا چاہئے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔