اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے مابین میثاق معیشت کی ضرورت ہے‘ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا جارہا ہے‘ میکرو اکنامک کو مضبوط بنیادوں پر قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا۔ وہ منگل کو یہاں …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے مابین میثاق معیشت کی ضرورت ہے‘ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا جارہا ہے‘ میکرو اکنامک کو مضبوط بنیادوں پر قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا۔ وہ منگل کو یہاں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی بہت کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی نظام کا تسلسل نہ ہونا اصل میں مسائل کی بڑی وجہ ہے۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی نظام میں بہتری آئے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پالیسی فیصلوں کے بارے میں آج بھی سوال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلے کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر آگے چل رہے ہیں۔








