وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سامنے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔