اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانے رانا محمد افضل خان سے ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری جنرل مزمل حسین کی قیادت میں اسلام آباد میں منگل کو ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں شبیر احمد، افروز لاڑی، فرخ مقبول اور سید عثمان علی شامل تھے۔ وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ ٹاول مینوفیکچررز کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل پر تبادلہ …
وزیر مملکت برائے خزانے رانا محمد افضل خان سے ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی،رانا محمد افضل خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانے رانا محمد افضل خان سے ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری جنرل مزمل حسین کی قیادت میں اسلام آباد میں منگل کو ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں شبیر احمد، افروز لاڑی، فرخ مقبول اور سید عثمان علی شامل تھے۔ وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ ٹاول مینوفیکچررز کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ویلیو ایڈیشن اور تحقیق و ترقی کے ذریعے تولیے کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ رانا افضل نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پاکستان کی برآمدات میں نمایاں حصہ ہے اور حکومت زرمبادلہ کے حصول کیلئے اس کے کردار کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے معاملے پر خصوصی دھیان دیا ہے اور وہ کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔








