وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی قیادت میں پاکستانی وفد چھٹی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گیا

استنبول ۔ 19 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی چھٹی وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تین روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد محفوظ اور باقاعدہ منتقلی کو فروغ دینا ہے۔ منگل کو اتاترک ایئرپورٹ استنبول پہنچنے پر ترکی کے وزیر داخلہ سیلمان سولو اور ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے ان کا …

استنبول ۔ 19 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی چھٹی وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تین روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد محفوظ اور باقاعدہ منتقلی کو فروغ دینا ہے۔ منگل کو اتاترک ایئرپورٹ استنبول پہنچنے پر ترکی کے وزیر داخلہ سیلمان سولو اور ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراءداخلہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون، دہشت گردی کے خاتمہ، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیر مملکت داخلہ نے استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کا بھی دورہ کیا۔ انہوںنے قونصل خانہ کی کارکردگی، ویزہ سہولیات، پاسپورٹ اور دیگر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے قونصل خانہ میں پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ پاکستانی قونصل جنرل بلال پاشا نے ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے وزیر مملکت داخلہ کو آگاہ کیا۔ وزیر مملکت کے ترکی کے مذہبی امور کے صدر پروفیسر علی ارباس سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ مذہبی تعلیم کے نظام میںاصلاحات و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے ترک ماڈل امام عاطب سکول سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply