اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ یہ کیسا بم ہے جو بھارت نے چلایا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا، دنیا کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ساری دنیا کے میڈیا نے بھارتی دعوﺅں کا پول کھول دیا ہے۔ ہمیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔ جنگ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ یہ کیسا بم ہے جو بھارت نے چلایا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا، دنیا کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ساری دنیا کے میڈیا نے بھارتی دعوﺅں کا پول کھول دیا ہے۔ ہمیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔ جنگ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں کچھ ایسے مواقع آتے ہیں جو تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اگر ہم روس کو بھی خطے میں شامل کرلیں تو دنیا کی 50 فیصد آبادی اس خطے میں رہتی ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اگر بھارت کو کھلی چھٹی دی گئی تو دنیا کا مستقبل داﺅ پر ہے، اگر بھارت میں غیرت اور جذبہ تھا تو رات کی تاریکی میں حملہ کیوں کیا، بھارت کا دعویٰ ہے کہ ایک ہزار کلو کا بم گرایا لیکن یہ کیسا بم ہے کہ کسی کو پتہ نہیں چلا، یہ دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس قوم پر جب بھی آفت یا مشکل آتی ہے تو یہ قوم ایک ہو جاتی ہے آج اس ایوان میں بھی تمام جماعتوں نے اس جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم امن کے داعی ہیں، بھارت ہمیشہ جارح تھا، بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ ہیں، ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کسی کو رہائی نہیں دے رہا، ہم دنیا کو دعوت دے رہے ہیں۔ بھارت میں مذہب کے نام پر لوگوں کو مارا جا رہا ہے، عام ہندوستانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہمیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے، ہم نے کرتاپورہ کے ذریعے دروازے کھولے لیکن بھارت نے ہمارا پیغام سمجھا نہیں اور آج بھارت نے پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔








