وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی بحریہ انکلیو میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بحریہ انکلیو نے سی ڈی اے کی 514 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، بحریہ انکلیو میں آپریشن کے دوران 65 کمرشل عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کرنے والوں کی نفی کا نام نیا پاکستان ہے، …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بحریہ انکلیو نے سی ڈی اے کی 514 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، بحریہ انکلیو میں آپریشن کے دوران 65 کمرشل عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کرنے والوں کی نفی کا نام نیا پاکستان ہے، تجاوزات میں معاونت کرنے والوں کے خلاف انکوائری کر کے سخت کارروائی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بحریہ انکلیو میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں