وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی گرفتار پائلٹ کی رہائی کا پاکستان اور بھارت کی مجموعی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر وزیراعظم عمران خان کا بھارتی گرفتار پائلٹ کی رہائی …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی گرفتار پائلٹ کی رہائی کا پاکستان اور بھارت کی مجموعی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر وزیراعظم عمران خان کا بھارتی گرفتار پائلٹ کی رہائی کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان امن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ بھارتی ائیرفورس کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے بعد موجود کشیدگی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے عالمی برادری کو ایک مضبوط اور واضح پیغام دیا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کر رہا ہے، ڈیڑھ ارب آبادی کا یہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ معمول پر آ جائے گا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان نے وہاں بہت بڑی بحث چھیڑ دی ہے اور جنگی جنون کا شکار ہمسایہ ریاست کو اپنے عوام کے دباﺅ کا بھی سامنا ہے۔

Leave a Reply