وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ کیا۔ ‎چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔‎وزیر مملکت نے پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔‎ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ ‎طلال …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون کا دورہ کیا۔ ‎چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔‎وزیر مملکت نے پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔‎ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔

‎طلال چوہدری نے بہترین فرائض انجام دینے پر جوانوں کی ستائش کی۔ ‎آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر مملکت کو مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔‎وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎اسلام آباد میں حالات مکمل طور پر نارمل اور پُرامن ہیں، ‎اسلام آباد میں سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، ‎شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، عوام سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں۔

مزید خبریں