وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ”ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی“ کے موضوع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں بلکہ اچھے کاموں کا مقابلہ ہونا چاہئے، صوبوں کے درمیان ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے مقابلہ سے پاکستان ترقی کرے گا، بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت دینے اور آداب سکھانے کی بھی ضرورت ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں بلکہ اچھے کاموں کا مقابلہ ہونا چاہئے، صوبوں کے درمیان ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے مقابلہ سے پاکستان ترقی کرے گا، بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت دینے اور آداب سکھانے کی بھی ضرورت ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی کے موضوع پر تقریری مقابلے کے انعقاد کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے خواہ اس کیلئے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ اٹھانا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کئے بغیر ہم اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں نہ اچھے برے کی تمیز سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قوموں کی ترقی کا معیار تعلیم سے جانچا جاتا ہے، دنیا میں جہاں بھی معیار زندگی بہتر ہے وہاں تعلیمی معیار بھی بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، آئین پاکستان میں بنیادی تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، ہماری حکومت نے تعلیم کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہونے کے باوجود تعلیم کی بہتری کیلئے بہت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں ہم تعلیم پر جی ڈی پی کا 4 فیصد خرچ کر رہے ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply