اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کے بارے میں پریشان ہونے والوں کو جاننا چاہیئے کہ معیشت کی تباہی محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر پرویز مشرف قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کی سوچ کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیاحتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کے بارے میں پریشان ہونے والوں کو جاننا چاہیئے کہ معیشت کی تباہی محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر پرویز مشرف قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کی سوچ کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعمہ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔طلال چوہدری نے کہا کہ جو قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں وہ عملا کر کے دکھاتے ہیں، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تحفظات اور وزیر اعظم کے طور پر استثنا کے باوجود نہ صرف سپریم کورٹ میں بلکہ بے شمار تحفظات ہونے کے باوجود اور یہ جاننے کے باوجود کہ جے آئی ٹی انصاف نہیں کرے گی، قانون کی پاسداری کے لئے جے آئی ٹی میں پیش ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز مشرف یہ جوڑی ایک سوچ کا نام ہے اور یہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں اور خود عملدرآمد نہیں کرتے انہیں دہشت گردی کی عدالت بلائے یا الیکشن کمیشن بلائے تو جانے کو تیار نہیں اگر سول کورٹ بلائے تو کہتے ہیں کہ چھوٹی عدالت میں جانا ان کی توہین ہے۔








