لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سے شروع ہونیوالا نظریہ لاہور پہنچ چکا ہے‘ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں نظر آئے گا کہ لوگ ووٹ کی قدر چاہتے ہیں ‘ محمد نواز شریف کا اقتدار میں رہنا یا آنا مشکل نہیں مگر ایسا اقتدار چاہتے ہیں جس میں عوامی مرضی کے مطابق فیصلے ہو سکیں۔ وہ اتوار …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا ا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سے شروع ہونیوالا نظریہ لاہور پہنچ چکا ہے‘ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں نظر آئے گا کہ لوگ ووٹ کی قدر چاہتے ہیں ‘ محمد نواز شریف کا اقتدار میں رہنا یا آنا مشکل نہیں مگر ایسا اقتدار چاہتے ہیں جس میں عوامی مرضی کے مطابق فیصلے ہو سکیں۔ وہ اتوار کو یہاں ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ محمد نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد پہلے سے زیادہ عزت ملی‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کیلئے بھی نااہل اور عوامی نااہل بھی ہیں‘ این اے 120 کے انتخابات میں یہ ثابت ہو جائے گا کہ لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں‘ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گرد کو بھی نظر ثانی کی اپیل کا حق ہوتا ہے جبکہ مارشل لاءمیں بھی اےک اپیل ہو سکتی ہے‘ نواز شریف کی پانامہ کیس میں نظرثانی کی اپیل میں قانون کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں‘ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ثابت ہو تی تو پھر سزاءاقامے پر نہ ہوتی‘ کوئی بدعنوانی ہوتی تو نیب کا کندھا استعمال نہ ہوتا‘ انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نیب خود قانونی طور پر کام کر رہی ہے یا حکماً، تاہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملات میں قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں‘ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شروع دن سے دھرنوں کا شکار رہی پھر لاک ڈاﺅن کی باتیں بھی ہوئیں‘ عمران خان سے پوچھا جائے کہ امپائر کون ہے اور اس کے پس پردہ کون لوگ ہیں








