وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا، مقابلہ سخت لیکن قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کھیل کے میدان میں جب مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو تو دونوں اطراف کے عوام …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا، مقابلہ سخت لیکن قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کھیل کے میدان میں جب مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو تو دونوں اطراف کے عوام میچ میں دلچسپی لیتی ہیں۔ پاکستان کی عوام اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ ہماری ٹیم مضبوط اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے گو کہ مقابلہ سخت ہے لیکن پاکستانی ٹیم قوم کی دعاﺅں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم نے ان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جن کے بچے یہاں پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ جو مہاجرین پاکستان میں مہاجرین کی حیثیت سے آئے ہیں وہ مہاجرین ہی ہوںگے۔