وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی کا خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کی درخواست پر بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان اپنے ہاں موجود ان قوتوں کے خلاف ایکشن لے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتی ہیں۔ جمعرات کو افغان صدر کے مشیر …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کی درخواست پر بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان اپنے ہاں موجود ان قوتوں کے خلاف ایکشن لے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتی ہیں۔ جمعرات کو افغان صدر کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی کونسل سرور احمد زئی کے ہمراہ پشاور میں افغان مہاجرین کے خزانہ کیمپ کا دورہ کے موقع پر افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ جب تک افغانستان پر امن نہیں ہوگا پاکستان میں امن نہیں ہوسکتا۔ افغانستان ایک خودمختار ریاست ہے افغانستان میں امن ہمارا مشن ہے ۔افغانستان کے مسائل افغان حکومت اور افغان عوام حل کریںگے۔

Leave a Reply