اسلام آباد۔ 18 جون(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، سکیم کے تحت تمام شہریوں کو 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ بے نامی قانون کے حوالے سے بزنس …
وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 18 جون(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، سکیم کے تحت تمام شہریوں کو 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ بے نامی قانون کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ خاطر خواہ مشاورت کی گئی ہے اور مشاورت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ چیئرمین ایف بی آر نے واضح طور پر کہا کہ سکیم کی مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی۔ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کئی اراکین نے سکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کی تجویز پیش کی تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی۔








