وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی انتخابات میں شکست دیکھ کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، پاکستان امن کی بات کر رہا ہے جبکہ بھارت جنگ کی طرف جا رہا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتی وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی انتخابات میں شکست دیکھ کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، پاکستان امن کی بات کر رہا ہے جبکہ بھارت جنگ کی طرف جا رہا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتی وزیراعظم مودی اقتدار میں آئے ہیں، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات اچھے نہیں، دونوں ممالک کے درمیان شروع دن سے تناﺅ ہے، بھارت میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ بھارت کی چند ریاستوں میں انتخابات کے نتیجہ میں مودی کی جماعت کو شکست ہوئی ہے، مودی انتخابات میں شکست کو سامنے رکھ کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Leave a Reply