اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں، حیران بھارت نہیں بلکہ پاکستان اسے کر دے گا، 22 کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ منگل کو قومی …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں، حیران بھارت نہیں بلکہ پاکستان اسے کر دے گا، 22 کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، کابینہ ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، اب بھارت کو اندازہ ہونا چاہیے کہ یہ 2019ءہے، حیران بھارت نہیں کرے گا بلکہ پاکستان اسے حیران کر دے گا، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں۔








