وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔06جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ان کی وزارت رنگ گورا کرنے والی کریموں، دوسری اشیا میں پارے کا استعمال کم کرنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میڈیا اور عوام کا بھرپور ساتھ حاصل ہوگا۔ میری وزارت رنگ …

اسلام آباد ۔06جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ان کی وزارت رنگ گورا کرنے والی کریموں، دوسری اشیا میں پارے کا استعمال کم کرنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میڈیا اور عوام کا بھرپور ساتھ حاصل ہوگا۔ میری وزارت رنگ گورا کرنے والی کریموں، دوسری اشیاء میں پارے جس کا مقررہ حد سے زیادہ استعمال مضر صحت ہے، کا استعمال کم کرنے پر قانون سازی کر رہی ہے۔پاکستان نے میناماٹا کنونشن پر دستخط کررکھے ہیں اور اس معاہدے کے تحت ملک میں صحت کے شعبے اور دیگر صنعتوں میںپارے کے استعمال سے متعلق قانون سازی کا پابند ہے۔

مزید خبریں