اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صاف پانی،صفائی اور صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں 30ہزار گرلز۔فرینڈلی سکولز قائم کر دئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔زرتاج گل نے …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صاف پانی،صفائی اور صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں 30ہزار گرلز۔فرینڈلی سکولز قائم کر دئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔زرتاج گل نے کہا کہ خواتین کو بہتر اور مساوی موقع اور سہولتیں فراہم کر کے انہیں معاشرے کا کار آمد ارکان بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی اداروں میں صحت اور صفائیکی سہولتوں کے فقدان کی وجہ لڑکیوں کے سکول چھوڑنے کے تناسب میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزارت یونسیف اور واٹر ایڈ کے تعاون سے اس منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔انہوں نے 10ارب ٹری سونامی پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے خواتین اور نوجوانوں کو پلاننٹ نرسریاں قائم کر کے روز گار کے مواقع ملیں گے۔وزارت انکی نرسریوں سے پودے خریدے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت اور زندگی کے تمام شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ زرتاج نے کہا کہ عورت مارچ لبرل یا قدامت پسندوں کی جنگ نہیں بلکہ یہ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور انکے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا موقع ہے۔سیمینار سے کنیڈین ہائی کمشنر ونڈی گلمور نے بھی خطاب کیا۔







