اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس بدھ کو پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ (ای پی اے) میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پیپسی، یونی لیور، نیسلے اور کوکاکولا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ماحولیاتی پالیسی کے …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی زیر صدارت پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس بدھ کو پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ (ای پی اے) میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پیپسی، یونی لیور، نیسلے اور کوکاکولا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ماحولیاتی پالیسی کے فروغ کیلئے اقدامات کے سلسلہ میں پی ای پروڈیوسرز کے ذمہ دارانہ کردار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اجلاس میں صارفین کے استعمال کے بعد آلودگی کا باعث بننے والی مصنوعات کو اکٹھا کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے اور حتمی تلفی جیسے امور زیر غور لائے گئے۔








