وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی قانونی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایپیکس کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان سے کہا …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی قانونی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایپیکس کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان سے کہا کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت ہے تو پیش کریں لیکن وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، انہوں نے دعوٰی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت نہیں ہے بلکہ وہ بے بنیاد اور جھو ٹے الزامات لگا رہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں، پی ٹی آئی پانامہ پیپرز کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سیاست کر رہی ہے۔

Leave a Reply