وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کا فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ سیمینارسے خطاب

لاہور۔7 جولائی (اے پی پی )وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ڈرگ ریگولیشنز کے حوالے سے کی جانیوالی اصلاحات کی وجہ سے پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بہت بہتری آئی‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادویات کے پیکس پر بار کوڈ متعارف کروائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی برآمدات کو مزید فروغ حاصل ہو …

لاہور۔7 جولائی (اے پی پی )وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ڈرگ ریگولیشنز کے حوالے سے کی جانیوالی اصلاحات کی وجہ سے پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بہت بہتری آئی‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادویات کے پیکس پر بار کوڈ متعارف کروائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی برآمدات کو مزید فروغ حاصل ہو گا، وہ جمعہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ سیمینار کی صدارت کر رہی تھیں‘ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ نیشنل فارماسیوٹیکل انڈسٹری ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی 40 ممالک کو معیاری ادویات کی اےکسپورٹ اور گھریلو سطح پر ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اہم پارٹنر ہے‘ انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت کو کئی مسائل ورثہ میں ملے تاہم حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کئی رکاوٹوں کو دور کیا‘ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو کچھ علاقوں میں مسائل کا سامنا ہے لیکن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply