وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں لندن میں ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس2017ءمیں فیملی پلاننگ 2020ءکےلئے اپنے 5 عزائم کا اعادہ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے تمام شہریوں کو معیاری فیملی پلاننگ کی معلومات اور سروسز تک …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں لندن میں ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس2017ءمیں فیملی پلاننگ 2020ءکےلئے اپنے 5 عزائم کا اعادہ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے تمام شہریوں کو معیاری فیملی پلاننگ کی معلومات اور سروسز تک رسائی ہو، تا کہ مانع حمل اشیاءکے استعمال کی شرح 50فیصد تک ہو جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ میں شرکت کرنے والے تمام صوبائی وزیر ان اغراض و مقاصد کے حصول کےلئے اپنے متعلقہ صوبہ کے فیملی پلاننگ کے اہداف کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ بھی کریں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے حکومت پاکستان کے پانچ عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عزم نمبر ایک کے تحت مانع حمل استعمال کی شرح 2020ءتک 50 فیصد کی جائے گی جس کےلئے عوام اور صحت کے نجی شعبوں کو خاندانی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے گا اور 2030ءتک پائیدار ترقی کا ہدف 3.7 فیصد پوراکرنے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کو یکساں کور کیا جائے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply