ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کےلئے سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر بلیغ الرحمن کا ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام سے خطاب اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی …
وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر بلیغ الرحمن کا ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام سے خطاب

مزید خبریں
ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کےلئے سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر بلیغ الرحمن کا ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام سے خطاب
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترتیب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی و معلومات کا تبادلہ کرنا بڑی حوصلہ افزاءبات ہے جس کے ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور باہمی تحقیق دور حاضر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور امریکن نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے کیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقی اور تحقیق کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کے سلسلہ میں سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت سکولوں میں ریاضی اور سائنس پڑھائے جانے پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ہم ٹرینڈزان انٹرنیشنل میتھیمٹکس اور سائنس سٹڈی کے جائزہ پروگرام کے 2019میں جاری ہونے والے سلسلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔جس سے ہمیں اسکولوں میں سائنس اور ریاضی کا نصاب مزید بہتر بنانے کی کوششوں میں رہنمائی ملے گی








