اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ تمہ اور موریاں اہل علاقہ کی رضامندی کے بغیر زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جا رہا۔ موجودہ حکومت نے کسی کو وہاں سے نہیں اٹھایا۔ پچھلی دو حکومتوں نے اس حوالے سے جو فیصلے کئے تھے انہی کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ آئین اور …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ایوان بالا میں توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ تمہ اور موریاں اہل علاقہ کی رضامندی کے بغیر زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جا رہا۔ موجودہ حکومت نے کسی کو وہاں سے نہیں اٹھایا۔ پچھلی دو حکومتوں نے اس حوالے سے جو فیصلے کئے تھے انہی کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق عمل ہوگا۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2012ءمیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیراعظم نے ایک انتظامی حکم کے تحت وہاں پر ہاﺅسنگ سوسائٹی بنانے کا حکم دیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس پر عدالت کا ایک حکم بھی آیا لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔ دوبارہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔








